دنیا بھر میں نئی منڈیاں ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ،سیکرٹری زراعت پنجاب

دنیا بھر میں نئی منڈیاں ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ،سیکرٹری زراعت پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ پہلی پاکستان ہارٹی ایکسپو 2018ء ہارٹیکلچر سے بنی پاکستانی مصنوعات کو پوری دنیا میں متعارف کروانے کا ذریعہ بنی ہے اور اس کے انعقاد سے ملکی ہارٹیکلچر کر اپس اور ان کی مصنوعات کو دنیا بھر میں نئی منڈیاں ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اس کے علاوہ دنیا بھر کو پاکستان کے شعبہ زراعت کے متعلق آگاہی بھی حاصل ہوئی ہے۔ اس کے ذریعے ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی ہار ٹیکلچر کراپس اور ان کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے دنیا بھر کے تاجروں سے رابطے میں مدد ملی ہے اور اس سے پاکستانی برآمدات میں بھی یقینی اضافہ ہو گا۔انہوں نے اس نمائش میں شریک بین الاقوامی مندوبین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس نمائش میں شامل ہو کر پاکستانی مصنوعات کو پذیرائی بخشی۔ پہلی ہارٹی ایکسپو 2018ء میں ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ ملکی و غیر ملکی صنعتکاروں، امپورٹرز، ایکسپورٹرز اور کاشتکاروں نے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں نے اس نمائش میں اپنی مصنوعات کو پیش بھی کیا۔ نمائش میں 40سے زائد مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ محمد محمود، سیکرٹری زراعت پنجاب نے اس موقع پر مزید کہا کہ محکمہ زراعت آئندہ سے سال میں دوبار ہارٹیکلچر کے فروغ کے لئے اس نمائش کا انعقاد رے گا۔ محکمہ زراعت ہارٹیکلچر کراپس کی دنیامیں مانگ میں اضافہ کے لئے متعدد اقدامات کر رہا ہے اور اس ضمن میں اس کی کوالٹی اور پیداوار میں اضافہ کے لئے متعدد منصوبے متعارف کروائے گئے ہیں۔

مزید :

کامرس -