پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فرخت کرنے کا فیصلہ،صنعتکاروں کااظہا ر تشویش

پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فرخت کرنے کا فیصلہ،صنعتکاروں کااظہا ر تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے RLNG 1136روپے فی MMBTU ریٹ پر پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فرخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صنعتکاروں نے مہنگی ترین RLNG پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور سوتیلی ماں کے سلوک کے مترادف ہے ۔ اگر ٹیکسٹائل انڈسٹری RLNG بحساب Rs.1136/= فی MMBTU استعمال کرے تو کاسٹ آف پروڈکشن زیادہ ہونے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری پہلے سے ہی مر رہی ہے اور اگر RLNG استعمال نہ کرے تو گیس صرف میثاق جمہوریت کے کولیشن پارٹنر صوبہ سندھ کے لئے ہی ہے جس کی وجہ سے پنجاب میں واقع ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس نہ ملنے پر انڈسٹری مرتی ہے۔ موجودہ حکومت نے پنجاب میں رہ کر پھر وفاق میں رہ کر بھی صرف پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہی اتنی بے دردی سے پیٹا ہے کہ اب ٹیکسٹائل انڈسٹری جس کامرکز فیصل آباد شہر ہے میں دم توڑ رہی ہے مگر کوئی پُرسانِ حال نہیں ہے۔ ان باتوں کا اظہار شیخ خالد حبیب چےئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ( اپٹپما) فیصل آباد ریجن نے ٹیکسٹائل انرجی کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کہا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایک طرف تو فارن انویسٹمنٹ لانے کے لئے اُن کو ریلیف پیکج اور Insentives دے کر پاکستان میں آباد کر رہی ہے۔ جبکہ پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کے بعد سے لگی پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مار رہی ہے۔ یہ لوکل ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔
اور سوتیلی ماں کے سلوک کے مترادف ہے۔ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا مرکز فیصل آباد ہے جسے پاکستان کا مانچسٹر بھی کہا جاتا ہے اور حکومت پاکستان فیصل آباد کو سب سے بڑا ٹیکسٹائل شہر کا نام دے چکی ہے مگر فیصل آباد میں واقع ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مہنگی ترین RLNG بحساب Rs.1136/= فی MMBTUکا ٹیکہ لگاکر مارا جا رہا ہے۔ حکومت سے درخواست ہے کہ پنجاب ٹیکسٹائل انڈسٹری بچاؤ مہم کا آغاز فور ی شروع کرتے ہوئے پورے ملک میں بجلی کی قیمت کی طرح RLNG اور گیس کی Weighted Average قیمت فور ی طور پر نافذ کرے اس مہم میں تاخیر پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری سے دشمنی کہلائے گی۔

مزید :

کامرس -