پی ٹی آئی کا جوڑے پل پر مظاہرہ،زینب کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا جوڑے پل پر مظاہرہ،زینب کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما عارف چشتی اور ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی کی قیادت میں کارکنوں نے جوڑے پل پر سانحہ قصور اور زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس سے عارف چشتی ، عمر حیات ، حافظ شہباز اور رانا نعمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور پولیس فوری طور پر زینب کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنائے اور انکے درندہ صفت شخص کی لاش کو لٹکایا جائے تا کہ دوسرے افراد اس سے عبرت پکڑیں ، زینب کے قاتل نہ پکڑے جانے پر شہبا زشریف اور رانا ثناء اللہ اقتدار چھوڑ دیں ، قصور سمیت ملک بھر میں بچیوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکا جائے اور سخت سے سخت قوانین بنائے جائیں