زینب کے قاتلوں کو پھانسی دی جائے ،مولانا عبدالرحیم

زینب کے قاتلوں کو پھانسی دی جائے ،مولانا عبدالرحیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)جمعیت علماء اسلام (سینئر)کے مرکزی امیر مولانا پیر عبدالرحیم نقشبندی مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا حسین احمد ،قاری محمد اسلم صدیقی ،مولانا محمداقبال جہلمی ،ملک شہزاد اعوان ،مفتی محمد صدیق اور قاری نور الحسن نے سانحہ قصور کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم ومظلوم زینب کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دی جائے اور مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے جے یو آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ اسلامی قوانین کے نفاذسے ہی وطن عزیز کو نہ کہ صرف امن وسلامتی کاگہوارہ بنایا جاسکتا ہے بلکہ قصور جیسے المناک واقعات سے بھی بچاجاسکتا ہے ہمارے مذہب اسلام میں زنا کے خاتمے کیلئے سخت قوانین اسی لئے بنائے گئے ہیں کہ زیادتی کے مجرموں کو سزادیکر دوسروں کیلئے اسے عبرت بنایا جائے