معروفشاعر نسیم صدیقی کی رسم قل ،اہم شخصیات کی شرکت
لاہور (پ ر) معروف شاعر و ادیب، تنویر ادب پاکستان کے سابق سینئر نائب صدر نسیم صدیقی فالج کے حملے کے بعد جمعہ کی صبح انتقال کر گئے جبکہ گزشتہ روز جامع مسجد نیو ملٹری بیرکس مغلپورہ میں ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔ مرحوم کی عمر تقریباً 80 سال تھی، وہ پاکستان فلم انڈسٹری کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن میں سینئر میک اپ آرٹسٹ کے طور پر کام کرتے رہے۔ ان کا ایک نعتیہ شعری مجموعہ اور غزلیات کا مجموعہ ’’خامشی کا شور‘‘ شائع ہو چکا ہے۔ مرحوم نسیم صدیقی کی نماز جنازہ اور رسم قل میں شاعروں، ادیبوں، صحافیوں اور پی ٹی وی کے ملازمین کے علاوہ عزیز و اقارب نے شرکت کی جن میں شاہد محمود ندیم، انوار قمر، ظہور ناظم، شہزادہ انجم اسحاق، محمد شکیل، محمد طاہر اور سینکڑوں افراد شامل تھے۔