زینب کے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا پولیس کی نااہلی ہے،شیخ شہزاد یونس

زینب کے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا پولیس کی نااہلی ہے،شیخ شہزاد یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (جنرل رپورٹر )تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے کہاہے کہ پولیس کی نا اہلی کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا ، ابھی تک زینب کے قاتل کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ، وزیر قانون اپنا کام صرف شریف خاندان کے ملازمت کو سمجھتے ہے انہیں عوام کے جان و مال کی کوئی فکر ہی نہیں ، انہوں نے کہا کہ زینب کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور اسے سر عام پھانسی دی جائے۔

، ، قصور کے سانحہ نے پاکستانی عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، لیکن ہمارے حکمرانوں کے ضمیر مردہ ہو چکے ہے ، انہوں نے کہا کہ 700کروڑ روپے سالانہ جاتی امراء کی سکیورٹی پرخرچ ہوتاہے۔اڑھائی ہزارپولیس تعینات ہے۔یہ شاہی فیملی ہے ان کے پاس بیرون ملک اربوں روپیہ پڑاہواہے یہ خود اپنی سکیورٹی کیلئے پیسے خرچ کریں غریب عوام کا7ارب خرچ کیاجارہاہے جب کہ غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ۔