امریکہ اور بھارت ،پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں،فاروق احمد

امریکہ اور بھارت ،پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں،فاروق احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پریس ریلیز) انجمن غلامانِ مصطفیؐ و قادری فورم کے زیر اہتمام تحفظ اسلام دفاعِ پاکستان سیمینار مولانا پیر فاروق احمد ضیائی کی زیر صدارت شاد باغ نزد غزالی پارک میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن غلامانِ مصطفےٰ ؐ و قادری فورم کے چیئرمین محمد شان علی قادری سیکرٹری جنرل حافظ عبد الرافع قادری مرکزی جماعت اہلسنت کے علامہ مستقیم رضوی قادری تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ مولانا فیصل خان نورانی رضوی، پیر سردار احمد رضا فاروقی جے یو پی کے مولانا خلیل الرحمن قادری سنی تحریک کے حافظ شمس الحق قادری، المدنی حارث عطاری و دیگر مقررین نے کہا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔