اعجاز چودھری کی رہائشگاہ پر اجلاس،مال روڈ کے احتجاج کا جائزہ

اعجاز چودھری کی رہائشگاہ پر اجلاس،مال روڈ کے احتجاج کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری کی صدارت میں انکی رہائش گاہ پر این اے 127کے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں 17تاریخ سے شروع ہونے والی تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی ، اعجاز احمد چوہدری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات دی کہ 17تاریخ کوشروع ہونے والی تحریک میں بھرپور شرکت کریں ، اعجازاحمد چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے، راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو فوری طور پر شائع کیا جائے اور طے شدہ ختم نبوت کے قانون میں ترامیم کرنے والے شیطانی ذہین کو بے نقاب کیا جائے۔

، انہوں نے کہا کہ تحریک قصاص ماڈل ٹاؤن کے بے گناہ معصوم شہداء کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لیکر آئیں گے اور پانامہ کے ڈاکے کے بعد عمران خان کی قیادت میں شروع ہونے تحریک احتساب کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے پی ٹی آئی تحریک میں بھرپورقوت سے شامل ہو گی ، انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ساتھ کھڑے ہے اور انصاف ملنے تک حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے ، اجلاس میں فیاض بھٹی ، شبیر سیال ، عبدالکریم کلواڑ ، امجد خان ، جاوید بھٹی ، چوہدری صفدر ، ملک خادم حسین ، حاجی ولایت گجر ، رانا قیصر ، میاں اختر حسین ، ناصر جٹ ، ذوالفقار کمبوہ ، ملک امین ، چوہدری ساجد حسین ، ملک فقیر حسین ، وزیر انور ، مہر عمران ، ذوالفقار کمبوہ ، امیتاز ، ڈاکٹر سجاد ، محسن شاہ ، حارث بھنڈارہ، ندیم شاکر ، عدیل جوئیہ ، متھاسے خان ، آفتاب گل ، ارمغان صادق ، راؤ راشد ،راؤ عابد ، رضوان اکرم ، علاؤ الدین سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی ۔

لاہور ( ) تحریک انصاف کے رہنما مرحوم بھلی بٹ کی دوسری برسی کے موقع پر ان کے ایثال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ، جس میں چوہدری محمد سرور ، اعجاز احمد چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، اصغر گجر ، طارق ثناء باجوہ ، خلیفہ عمر ، سلمان بٹ ، ارسلان بٹ ، اقبال خان ، غلام محی الدین دیوان ، محمد مدنی ، صدیق خان ،رضوان خان ، راجہ عابد یونس ، وقاص عظیم بٹ ، رانا تنویر ،زوالقرنین ، جمشید بٹ ، سہیل آصف اقبال ،ملک جواز ایڈوکیٹ ، زین شیخ ، قاری شمشاد ، سہیل بٹ ، نواز گجر اور اشتیا ق ملک سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور انکی مغفرت کے لئے دعا کی ۔

لاہور ( ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیدہ سلونی بخاری مرحومہ کا رسم چہلم ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی ، چہلم میں حامد خان ، عاشق قریشی ، سعدیہ سہیل ، شمسہ علی ، روبینہ جمیل ، شہناز خان ، نیلوفر حبیب ، غزالہ رفیق ، نسیم زہرہ ، سحر بخاری ، سمیرا علی ، تیمور بخاری ، روحی سعید ، سلمان بخاری سمیت بڑی تعداد میں ان کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی مرحومہ کے ایثال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی اور شرکاء نے ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعا بھی کی ۔
لاہور ( ) پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما عارف چشتی اور ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی کی قیادت میں کارکنوں نے جوڑے پل پر سانحہ قصور اور زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے سے عارف چشتی ، عمر حیات ، حافظ شہباز اور رانا نعمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور پولیس فوری طور پر زینب کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنائے اور انکے درندہ صفت شخص کی لاش کو لٹکایا جائے تا کہ دوسرے افراد اس سے عبرت پکڑیں ، زینب کے قاتل نہ پکڑے جانے پر شہبا زشریف اور رانا ثناء اللہ اقتدار چھوڑ دیں ، قصور سمیت ملک بھر میں بچیوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکا جائے اور سخت سے سخت قوانین بنائے جائیں ۔