حضورپاک ؐ کے آنے سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے،علامہ اسلم صدیقی

حضورپاک ؐ کے آنے سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے،علامہ اسلم صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ﷺ ساتویں صدی میں تشریف لائے، آپﷺ نے تیرہ سال لوگوں کے عقائد اور اخلاق درست کئے دین کی خاطر بہت محنت کی جس کے بعد ایک انقلاب برپا ہوا لوگوں کے دلوں کو اندر اور باہر سے بدلا اسلام آنے کے بعد گناہوں میں کمی ہوئی پہلے لوگ جہالت کی وجہ سے اپنی بچیوں کو زندہ درگور کر دیتے، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے توبہ کے دروازے کھلے رکھے ہیں اس لئے کہا گیا کہ اے لوگو تم راہ راست پر آ جاؤ اللہ کے ہاں اصل راستہ اسلام ہی ہے جو جہالت کی وجہ سے گناہ کرتے ہیں ان کی توبہ قبول ہوتی ہے ۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم نے کتنی نمازیں چھوڑی ہیں دولت ہونے کے باوجود زکواۃ ادا نہیں کی۔ کسی کا دل توڑا ہے یہ ساری باتیں واضح ہے۔ تلافی معافی لازمی ہے ان لوگوں کی توبہ قبول نہیں ہو گی جو جان بوجھ کر گناہ کرتے ہیں۔