بھارت نے حملہ کیا تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،شفقت پاندہ

بھارت نے حملہ کیا تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،شفقت پاندہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے شکایت سیل شفقت حسین پاندہ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،مسلم لیگ ن کو عوام کی تائید اور اعتماد حاصل ہے اور عوام مسلم لیگ ن کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ عمران خان جمہوری عمل کے تسلسل کو روکنے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ عمران خان اونچا نہ اڑیں اور ضد و انا کی سیاست چھوڑ دیں۔ انکی سیاست سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ سینٹ اور قومی اسمبلی کے انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقے پی پی153میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران کارکونں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔ آئندہ نسلوں کو جھوٹ اور الزام تراشی سے پاک ایک، خوشحال و ترقی یافتہ پاکستان دیں گے۔
شفقت پاندہ