مصرمیں میڈیکل کے 1200 طلباء صفرسے فیل

مصرمیں میڈیکل کے 1200 طلباء صفرسے فیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(این این آئی)مصر کی المنصورہ یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں چھٹے سمسٹر کے 1200 طلباء صفر سے فیل ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق طلباء کا کہناتھا کہ گذشتہ برس نومبر میں ہونے والے امتحانات میں سرجری کے پرچے میں شامل سوالات نصاب سے باہر سیدیے گئے تھے اور سیکڑوں طلباء نے پرچہ حل کرنے سے انکار کردیا تھا۔طلباء کی جانب سے پرچہ دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا گیا تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے سرجری پرچے کا دوبارہ امتحان لینے کا مطالبہ مسترد کردیاتھا۔
طلباء نے نصاب سے باہر سے سوالیہ پیپر دینے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔طلباء کی جانب سے پرچے کے بائیکاٹ کے لیے قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا کہناتھا کہ بارہ سول طلباء پرچہ تقسیم کیے جانے کے 35 منٹ بعد امتحانی ہال سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔ انہوں نے مشکل سوالیہ پرچہ دینے پر کالج کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور پرچہ دوبارہ تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ نے سوالیہ پرچے پر طلباء کے اعتراضات کا جائزہ لیا جس کے بعد کہا گیا ہے کہ پرچم نصاب کے اندر اور متعلق کلاس کے معیار کے مطابق تھا۔ طلبا کی طرف سے پرچہ مشکل ہونے کا مطالبہ بے بنیاد ہے۔

مزید :

عالمی منظر -