بھارتی آئل کمپنی پوّن ہنس کا ایک ہیلی کاپٹر لاپتا ،پانچ اہلکار سوارتھے
ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے ایک طیارے اور متعدد بحری جہازوں کا استعمال کیا جا رہا ہے،ترجمان بھارتی بحریہ
نئی دہلی(این این آئی)بھارتی آئل کمپنی پوّن ہنس کا ایک ہیلی کاپٹر لاپتا ہو گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر پر دو پائلٹ اور آئل کمپنی کے پانچ اہلکار سوار تھے۔ ممبئی سے اڑنے والے اس ہیلی کاپٹر کو بحیرہء عرب میں تلاش کیا جا رہا ہے۔
بھارتی بحریہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے ایک طیارے اور متعدد بحری جہازوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کا اپنی پرواز سے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔