شالیمار زون ، تجاوزات اور ایل پی جی مافیا کے خلاففالو اپ آپریشن

شالیمار زون ، تجاوزات اور ایل پی جی مافیا کے خلاففالو اپ آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) شالیمار زون میں لنک روڈ اور شالیمار چوک میں ڈپٹی چیف آفیسر ملک طارق محمود کی سربراہی میں میئر لاہور کرنل(ر)مبشر جاوید کی ہدایت پر تجاوزات غیر قانونی طور پر ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف فالو اپ آپریشن کیا گیا ہے۔ڈپٹی چیف آفیسرملک طارق محمودنے بتایا کہ میئر لاہور کی خصوصی ہدایات پر شالیمار زون میں پیچ ورک اور سٹریٹ لائٹ کے سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے زیڈ او آئی اینڈ ایس کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ پورے زون میں ہونے والے پیچ ورک اور سٹریٹ لائٹس کے ضمن میں چیئر مین اور وائس چیئر مین کے ساتھ مل کر تخمینہ بنا کر ایم سی ایل میں بھیجا جائے تاکہ فوری طور پر شالیمار زون میں ہونے والے کام مکمل کیے جائیں اس کے ساتھ ڈپٹی چیف آفیسر ملک طارق کی طرف سے زیڈ او پی کو میئر لاہور کی ہدایت پر حکم جاری کیا گیا ہے کہ شالیمار زون میں بننے والی نئی یا پرانی تعمیرات کے حوالے سے بلڈنگ بائی لاز کو یقینی بنایا جائے اور تمام تعمیر کنندہ کو ہدایات جاری کی جائیں کے دوران تعمیر عمارت کے سامنے سبز شیٹ لگائی جائے اور کسی قسم کا ملبہ لب سڑک نہ پھینکا جائے تاکہ کسی کو کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔انہوں نے کہا کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔