حکمران ناکامیاں چھپانے کیلئے عمران خان کی شادی پر سیاست کر رہے ہیں : نسیم زہراء

حکمران ناکامیاں چھپانے کیلئے عمران خان کی شادی پر سیاست کر رہے ہیں : نسیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(دیبا مرزا)تحریک انصاف کی ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ میں نے اپنی وارڈ میں عوام الناس کے لئے ٹیوب ویل بھی لگوادیا ہے اور صفائی ستھرائی کا کام بھی کروارہی ہوں اپوزیشن جماعت کی ممبر ہونے کے ناطے جو بھی کرواسکتی ہوں وہ کروارہی ہوں کیونکہ یہاں سے ایم این اے اور ایم پی اے کا تعلق (ن) لیگ سے ہے اس لئے وہ میرے مقابلے میں ہارے ہوئے اپنے امیدوار سے اس کے باوجود ترقیاتی کام کروارہے ہیں لیکن میں اپنی استعداد کے مطابق اپنی وارڈ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جو بھی کر سکتی ہوں وہ کررہی ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز پاکستان فورم میں کیا ۔نسیم زہراء کا کہنا تھا کہ چونکہ مسلم لیگ (ن) اور میڈیا کو ہمارے چیئرمین عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ملا اس لئے وہ ان کی شادی جیسے ذاتی ایشو کو بھی ایک بہت بڑا ایشو بنا کر اس لئے پیش کررہے ہیں کہ قوم کی اصل ایشوز سے توجہ ہٹ جائے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت نے اس قدر غلطیاں کی ہیں اور عوام سے اس قدر جھوٹ بولے ہیں کہ اب انہیں کہیں چھپنے کی بھی کوئی جگہ نہیں مل رہی اور وہ اپنے طرف بڑھتے ہوئے عوامی غم و غصے کو روکنے کے لئے ہمارے قائدین کے خلاف زہر اگل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں اب جو لاہور کے مال روڈ پر احتجاج ہو گا وہ ان کے خاتمے کی نوید لیکر آئے گا ان کو ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا بھی حساب دینا ہو گا اور ننھی زنیب کے قتل کا بھی حساب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ زنیب کا ایشو ہمارے بے حس معاشرے کی عکاسی کرتا ہے اگر معاشرے میں ایسے بے حس لوگ ختم ہو جائیں تواس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں وہ خود تو مر گئی لیکن ہمارے لئے بہت سے سوال چھوڑ گئی ہے اگر حکمرانوں میں ذرا سی بھی شرم ہوتی تو وہ اس واقعے کے بعد خود ہی مستعفی ہو جاتے۔
نسیم زہراء