ڈی ایچ اے میں علماء کنونشن،ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ

ڈی ایچ اے میں علماء کنونشن،ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان)تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس بادشاہی مسجد کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوت علماء کنونشن جامعہ بیت القرآن رحیمیہ چاچووالی ڈی ایچ اے لاہورمیں وفاق المدارس العربیہ پاکستان لاہور کے مسؤل ،جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے سرپرست مولانا مفتی عزیزالرحمن کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا نفیس رحیمی ، مولانا عبدالعزیز،مولانا عمران رحیمی ، مولانا حسام الدین،مولاا سماعیل قاسمی،قاری محمد زکریا ، مولانا خالدمحمود،مولانا عبدالحلیم ،مولانا ہارون الرشید ،مو لانا عبدالرزاق مولانا طلحہ ،سمیت سینکڑوں علماء شرکت کی ۔ کنونشن میں علماء کرام نے وطن عزیز پاکستان میں منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیاں روکی جائیں کیونکہ قادیانی فتنہ کی ناپاک ارتدادی سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ رہی ہیں جو اسلامیان پاکستان کیلئے شدید تشویش کا باعث ہیں۔مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ انگریز کا خود کاشتہ پودا فتنہ قادیانیت ملک کے مختلف علاقوں میں سادہ لوح مسلمانوں کو قادیانی کافر و مرتد بنانے کیلئے اپنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے ہوئے ہیں جنکا تدارک کرنا حکومت کی آئینی و دینی ذمہ داری ہے لہٰذا حکومت قادیانیت کی روک تھام اور اسکے سدباب کے لیے اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری پورا کرتے ہوئے امتناعِ قادیانیت ایکٹ پر مکمل و موثر عملدرآمد کرائے۔
علماء