عقیدہ ختم نبوت ؐ کی خاطر جیل جانے کو تیار ہیں،اشرف آصف جلالی
لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کی خاطر جیل جانے کو سعادت سمجھیں گے۔ جیل بھرو تحریک عاشقان رسول ﷺ کے دل کی آواز ہے۔ حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کے ذمہ داران کوچھپا کر حکمران خسارے کی طرف جا رہے ہیں ۔رانا ثنا ء اللہ کے قادیانیت نواز بیانات پر مواخذہ نہ ہونے کی وجہ سے اسلامیان پاکستان میں دن بدن تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ننھی زینب کے قاتلوں کی اب تک عدم گرفتاری حکومت اور حکومتی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جیل بھرو تحریک کے شیڈول اور طریق کار کے اعلان کے لیے 15 جنوری پیر کو 3 بجے لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی میں نہایت اہم پریس کانفرنس ہو گی۔ جس میں مرکزی قائدین حضرت میاں ولید احمد شرقپوری ،حضرت مفتی میاں تنویر احمد کوٹلوی،مفتی محمد عابد جلالی،پیر سید خرم ریاض شاہ رضوی،پیر محمد اقبال ہمدمی،پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی،صاحبزادہ محمد سردار احمد رضا فاروقی،صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی،علامہ فرمان علی جلالی،اور دیگر شرکت کریں گے۔
اشرف جلالی