بلوچستان میں (ق) لیگ کا وزیر اعلیٰ بننا خوش آئند ہے،بلال شیرازی
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے مقابلہ میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار عبدالقدوس بزنجوکی بطور وزیراعلیٰ کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں تبدیلی جمہوری عمل ہے عوام کی خدمت نہ کرنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ۔پاکستان مسلم لیگ کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ اتحاد برقرار رہے گا اور ہم اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر 2018کے عام انتخابات میں حصہ لینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیراز ی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق اب بھی فعال جماعت ہے اس کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے شرمندہ ہیں اور منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم بھر پور حصہ لے گی اورپہلے کی طرح عوامی طاقت سے کامیاب ہوکر سرپرائز دے گی ۔
بلال شیرازی