بھارتی آرمی چیف کادھمکی آمیزبیان انتہائی قابل مذمت ہے،میا ں مقصود

بھارتی آرمی چیف کادھمکی آمیزبیان انتہائی قابل مذمت ہے،میا ں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف کادھمکی آمیزبیان انتہائی قابل مذمت ہے۔بھارت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات سے واضح ہوتاہے کہ ہندوستانی فوج اورمودی حکومت جنوبی ایشیائی امن کو تباہ وبرباد کرناچاہتی ہے۔بھارتی آرمی چیف کے بیان پرپاک فوج کے ترجمان کی جانب سے دوٹوک انداز میں جواب کو پوری قوم سراہتی ہے۔پاکستان ایک ایٹمی ریاست ہے بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ناقابل تسخیرقوت ہے بھارت ہماری جنگی صلاحیت کوآزمانے سے بازرہے۔آج حالات 1971سے قدرے مختلف ہیں۔اینٹ کاجواب پتھر سے دیاجائے گا۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی آرمی چیف کے منفی اورگھٹیابیان کانوٹس لے۔پاکستان نے ہمیشہ ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابر ی کی سطح پرتعلقات کی فضاکوقائم کرنے کی کوشش کی ہے۔خطے میں بھارتی حکومت کی چودھراہٹ کاخواب درحقیقت طاقت کاغیرمتوازن ہونا ہے جوکسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے جدوجہد آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔
میاں مقصود