عائشہ گلا لئی،مریم نواز کے ساتھ اپنا موازنہ نہ کریں،حنا پرویز بٹ
لاہور(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی اپنا موازنہ مریم نواز سے نہ کرے۔2018کے انتخابات میں مریم نواز کا ملکی سیاست میں اہم رول ہوگا۔پاکستان کی نوجوان نسل عمران خان اور بلاول بھٹو کی بجائے لیگی قیادت پر زیادہ اعتماد کا اظہار کررہی ہے۔پیپلزپارٹی نے پانچ سالوں میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک بھی پروجیکٹ متعارف نہیں کرایا جس کا خمیازہ انہوں نے 2013کے انتخابات میں بھگتا ہے۔جبکہ دھرنہ لیڈرنے نوجوانوں میں فحاشی اور ناچ گانے کے کلچر کو پروان چڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔تمام ضمنی انتخابات میں دونوں جماعتوں کی عبرت ناک شکست ان کی ناکام پالیسیوں کا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) 2018کے عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بدولت ایک مرتبہ پھر سرخرو ہو گی۔عوام میں عدم استحقام اور انتشار پھیلانے والوں کا ایجنڈا سب کے سامنے آچکا ہے۔دھرنہ،پاناما اور اقامہ جمہوری تسلسل کو نقصان پہنچانے کے ہربے تھے۔
حنا پرویز