مسلم لیگ ن کی گڈ گورننس کاغذوں کی حد تک ہے،عابدحسین صدیقی
لاہور(نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی گڈ گورننس کاغذوں کی حد تک ہے زمینی حقائق اس سے یکسر مختلف ہیں عوام کو دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں، بیروزگاری سے پریشان حال نوجوان خودکشیاں کر رہے ہیں، مہنگائی اور ناجائز منافع خوری اپنے عروج پر ہے دودھ سے لے کر اشیاء خوردونوش کی کوئی چیز ملاوٹ سے پاک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناقص پالیسیوں کی بدولت مسلم لیگ ن 2018 کے انتخابات میں بُری طرح پٹے گی۔
عابد صدیقی