6ماہ گزر گئے،پیر صادق شاہ کے مزار کو بحال نہ کیا سکا

6ماہ گزر گئے،پیر صادق شاہ کے مزار کو بحال نہ کیا سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان)چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی ایل ڈی اے کا وعدہ وفا نہ ہو سکا،بیجنگ انڈر پاس بنانے کے لیے منتقل کئے جانے والے پیر صادق شاہ کے مزار کو پوری طرح بحال نہیں کیا جا سکا ۔بیجنگ انڈر پاس پر ریلوے کی اراضی پر قائم پیر صادق شاہ کے متولی تنویر بٹ نے بتایا ہے کہ بیجنگ انڈر پاس کی تعمیر کے لیے ایل ڈی اے کی طرف سے دربار کو راستے سے ہٹا کر پیچھے منتقل کرنے کا کہا گیا تھا جس کی بابت دربار کے متولی سمیت دیگر اکابرین کی جانب سے ایل ڈی اے کو جید علماء کی طرف سے دو فتوے بھی فراہم کیے گئے تھے کہ دربار کو منتقل نہیں کیا جا سکتا ۔مگر ایل ڈی اے سے تعاون کرتے ہوئے انہوں نے دربار کی منتقلی کی اجازت دے دی جبکہ ایل ڈی اے کی طرف سے اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ بہت جلد دربار کے احاطے سمیت وضو خانہ اور عمارت کی بحالی جلد از جلد کر دی جائے گی۔تنویر بٹ نے بتایا کہ چھ ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود ایل ڈی اے کی طرف سے دربار کی بحالی نہیں کی گئی جبکہ سالانہ عرس بھی قریب آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر عرس سے پہلے دربار کی مکمل بحالی نہ کی گئی تو ایل ڈی اے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
مزار بحال