ہمیشہ اپنی موسیقی کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں ،حنا فرید

ہمیشہ اپنی موسیقی کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں ،حنا فرید
 ہمیشہ اپنی موسیقی کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں ،حنا فرید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ حنا فرید نے کہا کہ ہے کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اس کو صلاحیت کے اظہار کا مناسب موقع نہیں ملتا۔ کلاسیکل اور پاپ میوزک کے جدید دور میں بھی پاکستانی عوام ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لئے بے چین رہتے ہیں میں ہمیشہ اپنی موسیقی کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں ،اگر موجودہ دور کی مناسبت سے میوزک کو تیار کیا جائے تو آج بھی لوگ ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لئے بیتاب رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی میوزک کی کامیابی اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتی ہے جب تک اس میوزک میں گانے والے کے اپنے کلچر کا رنگ دکھائی نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ ایسے گیت تیار کروں جن میں ہمارے کلچر اور ثقافت کا رنگ نمایاں ہو۔

مزید :

کلچر -