آرٹسٹ کے معاوضہ کا انحصار اس کی مقبولیت پر ہوتاہے،آغا حیدر

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار آغا حیدر نے کہا ہے کہ فلموں میں کسی بھی اداکار کو معاوضہ اس کی مقبولیت کے حساب سے ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ ٹی وی اور فلموں میں اداکاراں کو بھی اداکار کے برابر معاوضہ دیا جانا چاہیے لیکن بشرطیکہ وہ پروڈیوسر کو منافع کما کردیں کیونکہ ایک آرٹسٹ کے معاوضہ کا انحصار اس کی مقبولیت پر ہوتاہے۔ اگر فلم پروڈیوسر کسی اداکار کے نام سے پیسہ کما سکتے ہیں تو انھیں اس کا معاوضہ بڑھانے میں بھی کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔