اداکار دلجیت دوسنج کی فلم’’سورما‘‘تاخیر کاشکار

ممبئی( آن لائن)بالی وڈ اداکار دلجیت دوسنج کی فلم’’سورما‘‘ سنجے دت کی سوانح عمری پر بننے والی فلم کے باکس آفس پر ٹکراؤ سے بچنے کے لئے تاخیر کاشکار ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسنج اور تاپسی پنو کی فلم ’’سورما‘‘ کی عکسبندی دسمبر میں مکمل ہو گئی اور ابتدائی طے شدہ شیڈول کے مطابق فلم کو 29جون کو نمائش کے لئے پیش ہونا تھا لیکن راج کمار ہریانی کی فلم جو کہ سنجے دت کی سوانح عمری پر ہے کی ریلیز کی تاریخ30مارچ کی بجائے 29جون کر دی گئی ہے جس پر فلم ’’سورما‘‘ تاخیر کا شکار ہو گئی ہے، تاہم فلم کی نئی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔