پلاک ’’میاں محمد بخش‘‘ کانفرنس منعقد کرے گا،صغریٰ صدف

لاہور( فلم رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈکلچر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ پلاک جنوری کے آخری ہفتے میں ’’میاں محمد بخش‘‘ کانفرنس منعقد کرے گا۔کانفرنس میں پنجاب بھر سے ادبی شخصیات شرکت کرینگی۔اس موقع پر پنجابی ادب سے منسلک افراد کو اعزازی شیلڈ بھی دی جائیں گی۔اس حوالے سے اہم میٹنگ پلاک ڈی جی آفس میں ہوئی جس میں سیکرٹری خاقان حیدر غازی اور عاصم چوہدری موجود تھے۔ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے مزید کہا پنجاب میں میاں محمد بخش کا نام ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے ۔پنجابی ادب کیلئے ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ۔پلاک ان کی پنجابی ادب کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک بڑی کانفرنس منعقد کرنے جا رہا ہے۔کانفرنس کا بنیادی مقصد ان کی تعلیمات کا پرچار کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا پلاک نے گزشتہ دو سالوں کے دوران صوفیان کرام ،اولیاء کرام اور پنجابی اور اردو ادب سے منسلک افراد کیلئے اعزاز میں ریکارڈ تقریبات منعقد کی ہیں اور اس سال بھی یہ سلسلہ کامیابی سے جاری رہے گا۔