اکشے کمار کی فلم’’پیڈمین‘‘ کا نیا گانا’’سالے سپنے‘‘ ریلیز
ممبئی( آن لائن) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم’’پیڈمین‘‘ کا نیا گانا’’سالے سپنے‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘ کا نیا گانا’’سالے سپنے‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ڈھائی منٹ پر محیط گانا گانا اکشے کمارپر فلمایا گیا ہے ،گانے کے بول کوثر منیرنے لکھے ہیں جبکہ گانے کا میوزک امیت تریودی نے دیا ہے ،گانے میں آواز کا جادو موہت چوہان نے جگایا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں سونم کپور، اکشے کمار اور رادھیکا اپتے شامل ہیں۔ فلم25جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔