ڈرامہ سیریل ’’کرم جلی 23‘‘ جنوری سے آن ایئر ہوگی،افتخار افی
لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ’’کرم جلی 23‘‘جنوری سے آن ایئر ہوگی۔ یہ ایک ایسی بدنصیب لڑکی کی کہانی ھے جس کا باپ اس کو منحوس سمجھتا ہے۔ منحوس کا کردار دانیہ انور(کراچی والی) نے نبھایا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف،طاھرہ امام، اسماء عباس، سہیل سمیر،تنویر ملک،محبوب سلطان،ثنا بٹ،فیصل شہزاد بیگ اور ارسلان ادریس شامل ہیں۔ ڈرامہ کے ہدایت کار اشعر اصغر پروڈیوسر مبشر حسن، ڈی او پی راشد عباس اور پراجیکٹ ہیڈ میاں مزمل ہیں۔
یاد رھے کہ افتخار افی کا لکھا ہوا سوپ’’ناگن ‘‘ ایک نجی چینل پر چل رہا ہے اور شہرت کی بلندیوں کو چھو رہاہے بچے اور عورتیں ’’ناگن‘‘ بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ افتخار افی کے’’ کرم جلی‘‘ سے ناظرین نے بہت امیدیں وابستہ کررکھی ہیں۔ افتخار افی کا کہنا ہے کہ’’ کرم جلی ‘‘بھی ناظرین کی توجہ ضرور حاصل کرے گا۔