سٹرک ٹو وے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے،اعظم بسرا

سٹرک ٹو وے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے،اعظم بسرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فاروق آباد ( نامہ نگار +نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی ٹریفک محمد اعظم بسراء نے فاروق آباد کے شہریوں کے مطالبات کو جائز قرار دے دیا ،سچاسودا سے ماچھیکے تک لاہور سرگودھاروڈ کو ڈیوائڈر لگا کر ون وے کر دیا جائے محمد اعظم بسراء نے درجنوں ڈیمپر کو چیک کیا تو متعدد کے پاس ڈ رائیونگ لائسنس نہیں تھے ان کو بھاری جرمانے کیلئے اور ورننگ دی اس موقع پر ان نہوں نے کہا سٹرک ٹو وے ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اس کے درمیان ڈیوائڈر تعمیر کرکے ون وے کر دیا جائے تو حادثات میں نمایاں کمی آجائے گی جس کیلئے مقامی ایم پی اے ایم این اے اور ضلعی انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے ۔

مزید :

علاقائی -