فلم ’’عیاری‘‘ 9فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

فلم ’’عیاری‘‘ 9فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی
 فلم ’’عیاری‘‘ 9فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( آن لائن) بالی وڈ اداکارسدھارتھ ملہوترا کی فلم ’’عیاری‘‘ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، فلم اب 9فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز نیرجا پانڈے نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ فلم ’’عیاری ‘‘اب 9فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم ’’عیاری‘‘ طے شدہ شیڈول کے مطابق 26جنوری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن بھر فلم ساز نے فلم کی تاریخ آگے کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘ اور سجنے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ سے باکس آفس پر ٹکراؤ سے بچا جا سکے۔ فلم کی کاسٹ میں منوج نجپائی اور سدھارتھ ملہوترا، راکل پریت سنگھ اورپوجا چوپڑاشامل ہیں۔بالیوڈ اداکارسدھارتھ ملہوترا کی فلم ’’عیاری‘‘ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، فلم اب 9فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -