زینب کے قاتل کو جلد گرفتار کیا جائے ،محمدطاہر شاہین

زینب کے قاتل کو جلد گرفتار کیا جائے ،محمدطاہر شاہین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز،نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف نے زینب کے سفاکانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس، آرمی چیف سے زینب کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمدطاہر شاہین نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے سفاک ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ معصوم بچوں کو اپنی درندگی کا نشانہ نہ بنا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ ایسے دلخراش واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلدکیفرکردار تک پہنچانا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ اگر جلد ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آئی تو ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن احتجاج کرے گی۔

مزید :

علاقائی -