مریدکے محلہ رحمانیہ کالونی سے چھٹی جماعت کی طالبہ اغواء
مریدکے( نامہ نگار) مریدکے محلہ رحمانیہ کالونی سے چھٹی جماعت کی طالبہ اغواء ۔محنت کش کی درخواست پر پولیس نے دو افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیابتایا جاتا ہے کہ مریدکے تھانہ سٹی کے علاقہ رحمانیہ کالونی میں گزشتہ روز محنت کش اصغر کے گھر سے مبینہ طور پر اسکی تیرہ چودہ سالہ بیٹی کرن کو محلہ کے ہی دو نوجوان اویس اور بلال زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے ہیں تھانہ سٹی پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Back to