نشتر کالونی میں 5سالہ بچہ اندھی گولی لگنے سے جاں بحق

نشتر کالونی میں 5سالہ بچہ اندھی گولی لگنے سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں 5سالہ بچہ اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ واقع پر والدہ پر غشی کے دورے پڑتے رہے۔بتایا گیا ہے کہ فارما نائٹس کالونی کے رہائشی محنت کش پرویز احمد کا 5سالہ بیٹا محمد کاشف اپنے بڑے بہن بھائیوں کے ہمراہ گلی میں کھیل رہا تھاکہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن گیااور 5سالہ کاشف نے پیٹ میں گولی پیوست ہونے پر موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام برپاء ہوگیا۔ اور والدہ پر غشی کے دورے پڑتے رہے اور کمسن بچے کی والدہ جھولیاں اٹھا کر اندھی گولیاں چلانے والوں کو بددعائیں دیتی رہی جبکہ واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں سوگ کی فضاطاری ہوگئی۔ اہل علاقہ نے واقع کے خلاف شدید احتجاج کیا۔تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر 5سالہ کاشف کی نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -