ملت پارک: جوئے کے اڈہ پر چھاپہ، 9ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور ( خبر نگار) تھانہ ملت پارک پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 9 جواریوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ملت پارک پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر جوا کھیلتے ہوئے 9افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی چالیس ہزار سے زائد کی رقم برآمد کرکے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔