مریدکے : سنی تحریک کی زینب کے حق میں احتجاجی ریلی ، حکومت کیخلاف نعرے

مریدکے : سنی تحریک کی زینب کے حق میں احتجاجی ریلی ، حکومت کیخلاف نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے (نامہ نگار)سنی تحریک کے جوانوں کی زینب کے حق میں احتجاجی ریلی ۔سنی تحریک اور سنی یوتھ کے سینکڑوں کارکنوں کی شرکت۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مریدکے جی ٹی روڈ پر پاکستان سنی تحریک اور یوتھ کے زیر اہتمام ضلع قصور میں ننھی طالبہ زینب کے بہیمانہ قتل پر حکومت وقت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ایک ریلی نکالی گئی جو مریدکے دربار گاما حیات کے بالمقابل سے شروع ہو کر جی ٹی روڈ پر ریسکیو1122کے دفتر کے قریب نارووال چوک میں پر امن اختتام پذیر ہو گئی۔ریلی کی قیادت سنی تحریک کے مولانا نوید قادری۔اور یو تھ کی ڈاکٹر ریاض نے قیادت کی ۔مقررین نے حکومت وقت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زینب کے قتل کو آ ج چار روز گذر چکے ہیں مگر ابھی تک پولیس ملزموں کو گرفتار کرنا تو دور کی بات انہیں ٹریس کرنے میں بھی ناکام ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں معصوم بچوں کیساتھ سر عام قتل کی ایسی بہیمانہ وارداتیں سر عام ہونا ہیں تو فوری طور پر حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیئے ۔ سینکڑوں کارکنوں نے زینب کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دینے کتبے اٹھا رکھے تھے۔

مزید :

علاقائی -