لیاقت آباد : بال کھیلنے پر جھگڑا ، 19سالہ نوجوان قتل ، پولیس کا ملزموں کی گرفتار ی سے انکار

لیاقت آباد : بال کھیلنے پر جھگڑا ، 19سالہ نوجوان قتل ، پولیس کا ملزموں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبر نگار) لیاقت آباد کے علاقے میں گراونڈ میں فٹ بال کھیلنے کے دوران جھگڑے کے نتیجے میں 19سالہ نوجوان قتل پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں دھلہ فلیٹ کے قریب ڈونگی گراونڈ روز قبل فٹ بال کھیلنے کے دوران دلاور عباس کی ندیم ، طارق ، نواز اور امتیاز وغیرہ کے درمیان تلخ کلامی ہو ئی جس پر انہوں نے طیش میں آکردلاور کے سر پر پے درپے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو ئے زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعدگزشتہ روز وران علاج دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کرپوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقتول کے کزن کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے سے انکاری ہے ۔ایس ایچ اوآصف عطاء کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -