ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، شہری مال و زر سے محروم

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، شہری مال و زر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاون کے رہا ئشی طاہر شہزادکے گھر دو ڈاکوگھس گئے اور گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ملت پارک کے رہا ئشی اویس کے گھر سے ڈاکو پانچ لاکھ مالیت کا مال و زر لوٹ کر فرار ہو گئے۔ گجر پورہ کے رہا ئشی نوید کے گھر میں تین ڈاکو گھس گئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔ ہنجروال میں جنید کے گھر سے ڈاکو 3لاکھ50ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے وقاص کے گھر سے 3 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے۔ سبزاہ زار میں عمران کے گھر سے دو ڈاکو 3لاکھ مالیتکے طلائی زیورات، قیمتی سامان اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔ساندہ کے علاقے میں وقار اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر ڈاکوؤں نے 2لاکھ 50ہزار مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی اور فرارہو گئے۔ قلعہ گجر سنگھ میں جمیل اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر ڈاکو 2لاکھ مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ گلبرگ میں حارث اور اس کی فیملی کویرغمال بنا کر ڈاکو ایک لاکھ کی نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جبکہ برکی،فیکٹری ایریا ، کاہنہ ، سول لائن ، وحدت کالونی ، ڈیفنس اے ، اور فیکٹری ایریا کے علاقوں میں بھی وارداتیں ہوئیں جس میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کی نقدی ، قیمتی اشیا اور موبائل فون لوٹ لئے۔ علاوہ ازیں موچی گیٹ ، بھاٹی اور اقبال ٹاون سے کاریں جبکہ سمن آباد ، کوٹ لکھپت ، نشتر کالونی ، رائیونڈ سٹی ، گلشن راوی اور شیراکوٹ کے علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -