صوبائی دارالحکومت میں سخت پا بند کے باوجود شہر بھر میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری

صوبائی دارالحکومت میں سخت پا بند کے باوجود شہر بھر میں پتنگ بازی کا سلسلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خبرنگار) 
پابندی کے با وجود بھی پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں نوجوان پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود بھی چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرتے رہے ۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے مگر پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ، پولیس خانہ پوری کرنے کے لئے بے قصور نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر ان کے خلاف مقدمات درج کرکے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے ۔ پتنگ بازی جن علاقوں میں عروج پر رہی ان میں تھا نہ شمالی چھا و نی ، بھاٹی گیٹ، شاہدرہ ٹاؤن شاہدرہ، شفیق آ باد ، راوی روڈ، لاڑی اڈا، بادامی باغ، اسلام پورہ ، داتا دربار،مستی گیٹ، نولکھا،گوالمنڈی، موچی گیٹ، مصر ی شاہ، اور شاد باغ، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو،سول لائنز،لٹن روڈ،مزنگ، شالیمار، گجر پورہ، مغل پورہ، غازی آ باد ،ہر بنس پورہ ،باغبا نپورہ ،بر کی ، فیکٹری ایریا ، مناواں ، ڈیفنس سی ،لیاقت آ باد،فیصل ٹاؤن ،گارڈن ٹاؤن ، ،اچھرہ،غالب مارکیٹ ،گلبر ک ،کا ہنہ ،کوٹ لکھپت ، فیصل ٹاؤن ساندہ ، اقبال ٹاؤن ،مسلم ٹاؤن ،وحدت کالو نی ،گلشن اقبال ،گلشن راوی ،سمن آ باد،ملت پارک، نواں کوٹ، شیرا کوٹ،رائیونڈ سٹی،نواب ٹاؤن،چو ہنگ،گرین ٹاؤن ، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ستو کتلہ، ڈیفنس اے کے علاقوں میں پتنگ بازی ہوتی رہی۔ پولیس پتنگ بازوں کے سامنے بے بس دکھائی دینے لگی ۔

مزید :

علاقائی -