شیخوپورہ : عطائی نے زائد المیعاد انجکشن لگا کر ایک اور خاتون کی جان لے لی
شیخوپورہ (بیورورپورٹ)عطائی ڈاکٹرکی مبینہ غفلت ولاپرواہی نے 1اورخاتون کی جان لے لی،شوہر کی تحریری درخواست پر عطائی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ابھی تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ،غازی ککا کے رہایشی محنت کش صداقت علی کی بیوی کوثر بی بی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے عطائی ڈاکٹر عمر حیات کے کلینک میں چلی گئی جس نے کوثر بی بی کو انجیکشن لگا جس کے لگتے ہی کوثر بی بی کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ تڑپ تڑپ کر جان بحق ہوگئی ڈاکٹر عمر حیات دکان کو تالے لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،عطائی ڈاکٹر کے حوالہ سے صداقت علی کا کہناتھا کہ ڈاکٹر عمر حیات نے میری بیوی کو زائد لمعیاد انجیکشن لگایا جس سے اس کی موت واقعہ ہوئی ہے،فیروز والہ پولیس نے محنت کش صداقت علی کی تحریری درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر حیات کے خلاف مقدمہ نمبری14/18بجرم322ت پ درج کرلیا تاہم ابھی تک عطائی ڈاکٹر کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے ۔