شیخوپورہ :زینب سانحہ کیخلاف کالج کے طلباء کا احتجاج
شیخوپورہ (بیورورپورٹ)قصور میں معصوم بچی زینب کے ساتھ ہونے والے ظلم وبربریت کے خلاف نجی کالج کے طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اوربینرز اٹھا کر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا،اساتذہ اورطلباء نے نعرئے لگائے’’زینب ہم شرمندہ ہیں تیرئے قاتل زندہ ہیں‘‘ احتجاجی مظاہرہ کے دوران گزرنے والی خواتین اوربچیوں کی آنکھوں میں بھی آنسو بہہ گئے،بتایاگیا ہے کہ لاہور روڈ پر واقعہ نجی کالج کے پرنسپل لقمان گجر کی قیادت میں درجنوں طلباء اور استاذہ اکرام نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر قصور میں معصوم بچی کے ساتھ ہونے والی بداخلاقی اورملزمان کی گرفتاری کے لیے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران دکانداروں نے دکانیں بندکرکے جلوس کے شرکاء کے ساتھ کھڑئے ہوکر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ملزموں کو تحت دار پر لٹکانے کے احکاما ت جاری کئے جائیں تاکہ آئندہ انسانیت سوز واقعہ دوبارہ رونما ہوسکے۔