ننکانہ:پولیس کی کارروائی،2ملزم سے 24لیٹر شراب برآمد

ننکانہ:پولیس کی کارروائی،2ملزم سے 24لیٹر شراب برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی ) ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب شہباز ڈوگر نے دوران ناکہ دو ملزمان کے قبضہ سے 24لیٹر شراب برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب محمد شہباز ڈوگر نے دوران ناکہ کوٹ سنت رام کے رہائشی ملزم کاشف کے قبضہ سے 9لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ احمد شاہ روڈ ننکانہ صاحب سے گاؤں نالی والا کے رہائشی ملزم ابرار کے قبضہ سے 15لیٹر شراب برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں اس موقعہ پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب محمد شہباز ڈوگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں جرائم کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کیخلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں امن و امان کی فضاء کو قائم کرنا اور جرائم کا جڑ سے خاتمہ ڈی پی او ننکانہ کی اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کی جاہیں گی اس موقعہ پر اے ایس آئی ممتاز اجمل بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -