تیمرگرہ‘ سب انجینئرز کے قافلے آج بنی گالہ روانہ ہونگے
تیمرگرہ( بیو رورپورٹ )آل سب انجنےئر ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ کی جانب سے عمران خان کے رہایش گاہ بنی گالہ کے سامنے دھرنا د ینے کے لئے صو بے کے مختلف اضلا ع سے قافلے آج ( 15جنوری) کو روانہ ہو نگے ،تمام تر تیاریاں مکمل ۔ایسوسی ایشن کے صو بائی صد ر ملک بشیر خان نے تیمرگرہ میں صحا فیوں کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے صو بہ بھر میں تمام سب انجنیر سراپا احتجاج ہے اور قلم چھو ڑ ہڑ تال جاری ر کھے ہو ئے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چےئرمین نے صو بہ بھر کے 9سو سے زاید سب انجنئیر اپ گریڈ یشن اور انہیں سر و س اسٹر کچر دینے حوالے سے وعدہ کیا تھا تا ہم کئی مہینے گزرنے کے باو جو د یہ وعدہ ایفاء نہیں ہوا ،انہوں نے کہا کہ ایک جانب سے صو بائی حکومت 70ہزار سرکاری ملاز مین کو مستقل کرنے حوالے اعلانات جبکہ دوسری جانب سب انجنیر سروس اسٹر کچر اور اپ گریڈ یشن نہ ملنے پر مسلسل احتجاج پر ہے ،عمران خان کو اُ ن کا وعدہ یاد دلانا کے لئے آج صبح 8بجے صو بے کے مختلف اضلا ع سے قافلے روانہ اور دوپہر ایک بجے اسلام آباد کے لئے مو ٹر وے سے مشتر کہ طور پربڑا قافلہ روانہ ہو گا ،بنی گالہ کے سامنے احتجاج اور قلم چھو ڑ ہڑ تال مطالبات کی منظوری تک جار ی رہیگا ،دوسری جانب گزشتہ ایک ہفتہ سے مختلف محکموں میں ہڑتال کی و جہ سے ترقیا تی کام اور دفتری اُ مو ر ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں