سپیکر بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پیش گوئیاں بے بنیاد:وزیر اعلیٰ بزنجو
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی خبروں کومسترد کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نو منتخب وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ہم تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، آپس میں لڑ کر کسی کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا لیکن وقت آ گیا ہے کہ اب سب مل کر بلوچستان اور عوام کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ا نہو ں نے کہاایسا بیان کیا جا رہا ہے کہ ہم اپنی مرضی کا اپوزیشن لیڈر لانا چاہتے ہیں مگر اکثریت جس کو بھی اپوزیشن لیڈر منتخب کریں گی ان کے اس فیصلے کو قبول کریں گے۔