جنوبی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکہ ٗ دو کم سن بچے زخمی
جنوبی وزیرستان (این این آئی)جنوبی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکہ کے نتیجے میں دوکم سن بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد زخمی ہونے والے بچوں کو سول ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیاگیاہے۔آئی ای ڈی دھماکہ تحصیل سرویکئی بروند کے علاقے ریشوڑا میں ہوا۔ اسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں میں سے بچی کی حالت تشویشناک ہے۔