وکلاء کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، ممبر بار کونسل رانا سعید اختر
چونیاں (نامہ نگار)ممبر پنجاب بار کونسل رانا سعید اختر نے حالیہ تحصیل بار ایسوسی ایشن چونیاں کے انتخابات میں بھاری اکثریت دلانے پر وکلا ء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کا گروپ بار اوربینچ کے تعلقات کو فروغ دے گا اور وکلاء کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گا حالیہ انتخابات 2018-19میں راناگروپ کے ہی عہدیدار صدر میاں شاہد محمود ، نائب صدر محسن مسعود خاں ، جنرل سیکرٹری لیاقت گجر ،نے نمایاں کامیابی حاصل کی بعدازاں کامیابی کے بعد جشن بھی منایا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر احمد رضا بٹ بارروم پہنچ گئے کامیاب عہدیداروں کو مبار کباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہرکی وہ وکلاء کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دے گا۔