بھارت نے چناب کاپانی روک لیا،فصلیں تباہ ہونے کاخدشہ
ہیڈمرالہ(نمائندہ پاکستان)جنگی جنون کے ساتھ بھارت کی آبی جارحیت بھی عروج پر،دریائے چناب کاپانی روک لیانہریں بند۔بھارتی چیف آف آرمی سٹاف کے غیرذمہ دارانہ بیان کے ساتھ بھارتی سرکاربھی سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے بھارت نے بگلیہارڈیم میں پاکستان کے حصہ کاپانی روک رکھاہے جس سے ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب صحرامیں تبدیل ہوچکاہے۔محکمہ انہارکے مطابق دریائے چناب میں صرف6004کیوسک پانی کی آمداوراخراج ریکارڈکیاگیاہے۔ پانی کی کمی سے ہیڈمرالہ سے نکلنے والی دونوں نہریں اپرچناب کینال اورمرالہ راوی لنک بندہوچکی ہیں واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت روزانہ55000کیوسک پانی دریائے چناب میں چھوڑنے کاپابندہے لیکن بھارت اسکی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے جس سے مختلف شہروں میں دریائے چناب سے سیراب ہونے والی ہزاروں ایکڑفصلیں تباہ ہونے کاخدشہ ہے۔
پانی بندش