مسلمان آنے سے نیدر لینڈ اور فرانس میں نو گوایریا بن گئے ، امریکی سفیر کی ہرزہ سرائی

مسلمان آنے سے نیدر لینڈ اور فرانس میں نو گوایریا بن گئے ، امریکی سفیر کی ہرزہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایمسٹرڈم(این این آئی)نیدر لینڈ میں امریکی سفیر کو مسلمانوں کیخلاف بیان پرمعذرت کرنا پڑ گئی، میڈیارپورٹس کے مطابق ہوکسٹرا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کے آنے سے نیدرلینڈ اور فرانس میں نوگوایریا بن گئے ہیں۔ نیدرلینڈمیں افراتفری ہوگئی، سیاستدانوں کوجلایاجارہاہے۔امریکی سفیر پر نیدر لینڈمیں صحافیوں نے سخت سوالوں کی بوچھاڑکردی۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ ایماندارہیں توکیا اس سیاستدان کانام بتائیں گے جسے جلایاگیا۔جلائے گئے سیاستدان کانام پوچھنے پرامریکی سفیرنے خاموشی اختیارکرلی۔سفیرسے صحافی نے کہا کہ یہ نیدر لینڈ ہے، یہاں سوالوں کاجواب دیناپڑیگا۔امریکی سفیرنے ماضی میں د یئے گئے بیان کو آخرکار غلط مان لیا۔ہوکسٹرانے اعتراف کیا کہ میں غلطی پرتھا،یادنہیں غلطی کیسے ہوئی مگروہ غلطی تھی۔امریکی سفیر نے برطانوی اخبار سے نٹرویومیں کہا کہ ممالک کانام لیتے ہوئے کچھ گڑبڑہوگئی تھی۔غلطی کااعتراف کرنے کے باوجودہوکسٹرایہ نہ بتاسکے کہ سیاستدان کوکس ملک میں جلایاگیا۔

مزید :

علاقائی -