مگر مچھ کے آنسو بہانے والوں نے کراچی کو تباہ کیا، ناصر شاہ

مگر مچھ کے آنسو بہانے والوں نے کراچی کو تباہ کیا، ناصر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے حوالے سے غلط تاثرپایا جاتا ہے کہ وہاں کوئی کام نہیں ہو رہا ، سندھ میں تعلیم ، صحت سمیت توانائی کے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں ،کراچی کے ضلعی اداروں کو مگر مچھ کے آنسو بہانے والوں نے تباہ کیا ،ایم کیو ایم کا کوئی بھی دھڑا ہمیں ٹف ٹائم نہیں دے سکتا ،تحریک انصاف کے غبارے میں پاشا صاحب نے مینار پاکستان میں ہوا بھری ۔لاہور پریس کلب کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو دعوت دیتا ہوں سندھ کا دورہ کریں اور دیکھیں سندھ میں کتنا کام ہو رہا ہے ،سندھ میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنائیں گئے ہیں جن میں دل کے امراض کے لئے جدید ہسپتال بھی شامل ہیں،کینسر کے مفت علاج کے مراکز بنائے گئے ہیں ۔ا نہوں نے بلوچستان میں تبدیلی کے سوال پر جواب اگر بلوچستان کے موجودہ وزیر اعلی اعتماد کا ووٹ نہ لے پاتے تو اسمبلیاں تحلیل ہو سکتی تھیں ۔
ناصر شاہ

مزید :

علاقائی -