ڈیرہ بگٹی: لیویز چیک پوسٹ پر دھماکہ،پنجگورمیں ایف سی پر راکٹ حملہ
ڈیرہ بگٹی،پنجگور (این این آئی )ڈیرہ بگٹی کے علاقے مروپھلاوغ روڈ پرواقع لیویزچوکی نمبر2پردھماکہ ہوا تاہم جس سے کوئی جانی نقصان کانہیں ہواہے لیویز چوکی نمبر 2 کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے نصب کر رکھا تھا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے مارو میں بارد سرنگ کا دھماکہ ہوا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیوز کے جوان محفوظ رہے ۔دریں اثناء پنجگور کے علاقے پروم میں ایف سی پوسٹ پر دو راکٹ فائر راکٹ پوسٹ سے 600 میٹر دور گرے کوئی نقصان نہیں ہوا ،نا معلوم افراد کی جانب سے ایف سی چیک پر دو راکٹ فائر کئے گئے دونوں راکٹ کھلے میدان میں جا کر گرے جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق راکٹ حملوں، سے کوئی نقصان، نہیں ہوا ۔