شیخوپورہ:وفاقی محکموں کے کمپیوٹر آپریٹر ملازمین اپ گریڈیشن سے محروم
شیخوپورہ(بیورورپوٹ) تمام وفاقی محکموں کے ماہر کمپیوٹراپریٹر اپ گریڈیشن سے محروم پاسپورٹ دفتر میں کام کرنے والے کمپیوٹر اپریٹرپندرہ سالوں سے ایک ہی عہدے پر کام کررہے ہیں صوبائی محکموں میں کام کرنے والے تماپ محکموں نے اپنے کمپیوٹر اپریٹر اور ڈیٹا انٹری اپریٹر کو گریڈ 14یا 16میں ترقی دے دی ہے مگر وفاقی محکموں میں کسی بھی کمپیوٹر اپریٹر کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا ہے یہی حال پاسپورٹ دفتر میں کام کرنے والے ماہر اپریٹروں کا ہے پاسپورٹ دفتر میں فوٹوسے لے کر ڈیٹا انٹری اور بلیک لسٹ تک تک کمپیوٹر اپریٹر کام کر تے ہیں عرصہ پندرہ سال سے یہ لوگ کسی بھی اپ گریڈیشن سے محروم ہیں اس کے برعکس یو۔ڈی ۔سی اور ایل ڈی سی جوکہ کمپیوٹر اپریٹر سے جونئر ہیں اور گریڈ پانچ اور سات میں بھرتی تھے ان کو اپ گریڈ کر کے نو اور گیارہ کر دیا گیا ہے۔
جبکہ یہ لوگ پندرہ سالوں سے گریڈ گیارہ پر کام کررہے ہیں۔