جماعت اسلامی خیبر ایجنسی کے زیر اہتمام یوم تشکر ریلی
خیبر ایجنسی (نامہ نگار)جماعت اسلامی خیبر ایجنسی نے تحصیل باڑہ سے پشاور کے حدود بٹہ تل بازارتک یوم تشکرریلی نکالی ۔جس میں عوام کومیں حلوہ تقسیم کیا گیا ۔ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے امیرخیبرایجنسی شاہ فیصل آفریدی نے کیا۔ریلی سے شاہ فیصل آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی انگریزکے کالے قانون سے آزاد ہوچکے ہیں ہم اب اچھے مستقبل کی طرف قدم رکھ دیا ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ تک رسائی قبائلی عوام کا قانونی حق تھا اور ہے جس سے پولیٹیکل انتظامیہ کے ظلم کا راستہ بند کردیا گیا۔ پولٹیکل ایجنٹس کی بادشاہت اور ظلم کا دور ختم ہو چکا ہے اب ہر کام میرٹ اور قانون کے مطابق ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی فاٹاکے انضمام کے لئے کوشش تیز کر کے نیا لائحہ عمل تیار کرنگے۔انہوں نے کہا اب ایف سی ار کا تبوت اٹھایا ہے اور جلد دفن کر دینگے۔تقریب میں شریک دیگر رہنما شاہجہان آفریدی،خان ولی آفریدی،اول گل آفریدی،زرغون شاہ آفریدی نے بھی خطاب کیا۔